12 نومبر، 2006، 11:02 PM

وزارت خارجہ کے ترجمان

ایران کی سرزمین پر یورینیم کی افزودگي ایران کا اصولی اور منطقی موقف ہے // ایران کی سپاہ ملک پر حملے کی صورت میں دندان شکن اور منہ توڑ جواب دے گی

ایران کی سرزمین پر یورینیم کی افزودگي ایران کا اصولی اور منطقی موقف ہے // ایران کی سپاہ ملک پر حملے کی صورت میں دندان شکن اور منہ توڑ جواب دے گی

وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی سرزمین پر یورینیم کی افزودگي ایران کا اصولی اور منطقی موقف ہے ایران کی سپاہ ملک پر حملے کی صورت میں دندان شکن اور منہ توڑ جواب دے گی

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق وزرات خارجہ کے ترجمان محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ ایران کی سرزمین پر یورینیم کی افزودگي ایران کا اصولی اور منطقی موقف ہے  ایران کی سپاہ ملک پر حملے کی صورت میں دندان شکن اور منہ توڑ جواب دے گی ترجمان نے اس بات پر تاکید کی کہ  ایرانی سرزمین پر یورینیم افزودہ کرنا ایران کا مسلمہ حق ہے انھوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن مقاصد کے لئےہیں اور سینٹری فیوج مشینوں میں اضافہ بھی انہیں سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی  حکومت کی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کی مذمت پر مبنی قرارداد کو ویٹو کیا جانا فلسطینیوں کے قتل عام کو جاری رکھنے کی اجازت دینے کے مترادف ہے وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ نے سلامتی کونسل کو صیہونی حکومت کی پناہ گاہ میں تبدیل کردیا ہے اور فلسطینیوں کے مزید قتل کی راہ ہموار کردی ہے کہا کہ امریکہ غاصب اسرائیل کی سرکاری دہشت گردی میں برابر کا شریک ہے مبصرین کا خیال ہے کہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑآ حامی اور طرفدار ہے اوروہ فلسطین کے بارے میں قضاوت کی اہلیت نہیں رکھتا ہے اور عرب ممالک کے رہنماؤں کو امریکہ کے ساتھ اپنے روابط میں تجدید نظر کرنا چاہیے  

News ID 406033

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha